چیپٹر 10 سمپل ھار مونک موشن ایندویوز

مختصر سوالات کے جوابات

 چیپٹر 10 سمپل ھار مونک موشن ایندویوز

 چیپٹر 10 سمپل ھار مونک موشن ایندویوز

سوال -01 اوسلیٹری یا وئبریٹری موشن کسے کہتے ہیں۔
جواب: جب کوئی جسم ایک پوائنٹ کے اردگرد اپنی موشن دہراتا ہے۔ تو اس کو اوسیلیٹری موشن کہتے ہیں۔
سوال -02 سمپل ہارمونک موشن سے کیا مراد ہے؟
جواب: جب کوئی جسم اپنی وسطی پوزیشن کے اردگرد اس طرح موشن کرتا ہے کہ اس کا ایکسلریشن وسطی پوزیشن  سے ڈس پلیسمینٹ کے  تناسب راست (ڈائریکٹلی پروپوشنل) ہو اور اس کی سمت ہمیشہ وسطی پوزیشن کی طرف ہو تو اس کی حرکت کو سمپل ہار مونک موشن کہتے ہیں۔
فارمولا:   a  ∝ -x
سوال - 03 سمپل ہارمونک موشن کی خصوصیات بیان کریں۔
جواب: سمپل ہارمونک کو اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
ا۔ سمپل ہارمونک موشن میں جسم ہمیشہ  وسطی پوزیشن کے گرد حرکت کرتا ہے۔
ب۔ اس کا ایکسیلریشن ہمیشہ وسطی پوزیشن کی طرف ہوتا ہے۔
ج۔ ایکسیلریشن کی مقدار ہمیشہ اس کی وسطی پوزیشن سے ڈسپلیسمینٹ کے تناسب راست ہوتی  ہے۔ یعنی ایکسلریشن وسطی پوزیشن پر صفر اور  انتہائ پوزیشن پر زیادہ سے زیادہ ہوتا ہے۔
د۔ وسطی پوزیشن پر اس کی ولاسٹی زیادہ سے زیادہ ہوتی  ہے جبکہ انتہائی پوزیشن پر صفر ہو تی ہے۔
سوال-04 روزمرہ زندگی سے موشن کی ایسی مثالیں بتائیے جو سمپل ہارمونک موشن کی خصوصیت رکھتی ہوں۔
جواب: الف۔ کلاک کے پنڈولم کو موشن
ب۔ باٗول میں بال کو موشن۔
ج۔ جھولے کی موشن
د۔ ٹیوننگ فورک کی شاخوں کے موشن۔
سوال - 05 ہک کا قانون بیان کریں اور فارمولا لکھیں۔
جواب۔ ہُک کے قانون کے مطابق فورسسپرنگ کی لمبائی میں اضافہ کے ڈائریکٹلی پروپوشنل ہوتی ہے۔
سوال -06  سپرنگ کونسٹنٹ کسے کہتے ہیں؟
 جواب: جسم پر لگائی گئی فورساور لمبائی میں اضافہ کی شرخ کو سپرنگ کونسٹنٹ  کہتے ہیں۔  کی مقدار سپرنگ کے سخت پن کی پیمائش ہے۔
سوال - 07  وائبریشن کسے کہتے ہیں؟
جواب: کسی وسطی پوزیشن کے اردگرد وائبریٹری موشن کرتے ہوئے جسم کے ایک سائیکل یا چکر مکمل کرنے کو وائبریشن کہتے ہیں۔
سوال - 08 ٹائم پیریڈ سے کیا مراد ہے؟
جواب: کسی پوائنٹ کے گرد وائبریٹری  موشن کرتے ہوئے جسم کے ایک وائبریشن مکمل کرنے کیلیے درکار وقت ٹائم پیریڈ کہلاتا ہے۔ اسے  سے ظاہر کرتے ہیں۔ اس کا یونٹ سیکنڈ ہے۔
سوال - 09 فریکونسی کسے کہتے ہیں؟
جواب: کسی پوائنٹ کے گرد وائبریٹری موشن کرتے ہوئے جسم کی ایک سیکنڈ میں وائبریشنز کی تعداد فریکونسی کہلاتی ہے۔ اسے  سے ظاہر  کیا جاتا ہے۔ فریکونسی کا یونٹ () ہے
سوال - 10 ایمپلی ٹیوڈ کسے کہتے ہیں۔؟
جواب: کسی پوائنٹ کے گرد وائبریٹری موشن کرتے ہوئے جسم کا اس پوائنٹ سے زیادہ سے زیادہ ڈسپلیسمنٹ ایمپلی ٹیوڈ کہلاتا ہے۔ اس کا یونٹ میٹر () ہے۔
سوال - 11 ریسٹورنگ فورس کی تعریف کیجیے۔
جواب: ایسی فورس جو اوسیلیٹری موشن پر عمل پیرا جسم کو اس کی وسطی پوزیشن کی طرف یا اس سے دوسری طرف دھکیلتی ہے ۔ اس کو ریسٹورنگ کہتے ہیں۔
سوال-12 سادہ پنڈولم کی تعریف کیجیے۔ اس کے ٹائم پیریڈ کی مساوات لکھئے۔
جواب: سادہ پنڈولم ماس () کی ایک چھوٹی گولی پر مشتمل ہوتا ہے جو لمبائی () کے باریک دھاگے کی مدد سے ایک مضوط 
 سہارے سے لٹکی ہوتی ہے۔

If you have any questions, suggestions, or solutions/answers, please type in the comments below.